• news
  • image

میانوالی: ٹی ایم اے پپلاں کی غفلت 7 سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

میانوالی: ٹی ایم اے پپلاں کی غفلت 7 سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

میانوالی (نامہ نگار) ٹی ایم اے پپلاں کی غفلت اور لاپرواہی سے سات سالہ معصوم بچی کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔ لیاقت آباد گرلز ڈگری کالج کے قریب پپلاں کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت ملک عبدالعزیز فرنیچر والے کی پوتی رباب دختر محمد منیر گزشتہ روز کھیلنے کے لئے گھر سے باہر نکلی اور غائب ہو گئی تو گھر والوں نے اسکی تلاش شروع کردی۔ پتہ چلا بچی ٹی ایم اے دفتر کے قریب بغیر ڈھکن کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی اور اسکی نعش کو گٹر سے باہر نکالا گیا اور بعدازاں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں شریک پپلاں کے شہریوں اور بچی کے ورثاءنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا یہ سراسر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے اور کئی دفعہ ٹی ایم اے پپلاں والوں کو شہر بھر میں بغیر ڈھکن کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ٹی ایم اے افسران ٹس سے مس تک تک نہیں ہوئے۔ پپلاں، کندیاں اور دیگر علاقوں میں بغیر ڈھکن کھلے مین ہولز کی خبریں بھی مسلسل شائع ہوتی رہیں لیکن ٹی ایم اے پپلاں نے کوئی کاروائی نہ کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ہماری اپیل اور مطالبہ ہے وہ بچی رباب کی ہلاکت کا فوری نوٹس لیں کیونکہ اس کی تمام تر ذمہ داری ٹی ایم اے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
بچی جاں بحق

epaper

ای پیپر-دی نیشن