• news

پہلی جمہوری حکومت ہے جس نے صرف ایک ماہ میںساکھ کھو دی: مخدوم شہاب

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ ملک میں آج تک کوئی ایسی جمہوری حکومت نہیں آئی جس نے صرف ایک ماہ میں اپنی ساکھ کھودی ہو، حکمرانوں نے الیکشن سے قبل جو دعوے کئے تھے وہ غلط ثابت ہوئے،  مہنگائی کم ہوئی نہ دہشت گردی رکی اور نہ ہی معیشت بہتر ہوئی بلکہ ڈاؤن سائزنگ کے ذریعے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کی نشست پر لاڑکانہ سے الیکشن لڑ کر اپوزیشن لیڈر اور آئندہ الیکشن کے بعد وزیراعظم کے امیدوار بھی ہو سکتے ہیں مگر فی الحال انہیں تجربہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں مطلوبہ اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے سرائیکی صوبہ نہیں بناسکے جب بھی عوام نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منتخب کیا سرائیکی صوبہ ضرور بنائینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن