ڈیلس :النور انٹرنیشنل کے تحت اردو مشاعرہ 25 اکتوبر کو ہو گا
ڈیلس (این این آئی) النور انٹرنیشنل کے تحت اردو/ہندی مشاعرہ25اکتوبر کو ڈیلس کے مرکز میں واقع فیئر پارک میں ہو گا۔ مشاعرہ 25 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا مشاعرے کے مہمان خصوصی بھارت کے وزیر قانون کپیل سیبل ہوں گے جبکہ نظامت کے فرائض بھارت کے ایم پی محمد ادیب انجام دیں گے۔