• news

سپریم کورٹ، اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بنچ آج سے سماعت کریں گے

اسلام آباد(اے پی اے) سپریم کورٹ کے21 اکتوبر سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل دئیے گئے پانچ بنچ آج  سے اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری‘ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بنچ ون ایل پی جی کوٹہ کیس‘ ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں سے متعلق مقدمات کی سماعت‘ رینٹل پاور کیس‘ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ازخود نوٹس کیس‘ سابق حکومت کی جانب سے سی این جی کے 650 غیرقانونی لائسنس کا اجرائ‘  پی آئی اے مالی بے ضابطگی کیس‘ جناح ایونیو ملک سکندر فائرنگ کیس‘ سرکاری اراضی کو رہائشی اور تجارتی پلاٹس میں تبدیل کرنے‘ سیکرٹری دفاع کیخلاف عدالتی حکم کی پیروی نہ کرنے پر کارروائی‘ سی ڈی اے ایگرو فارم کیس‘ مارگلہ ٹنل کیس کی سماعت کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن