• news

بجلی کمپنیوں کو 5 کھرب ادا کر کے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا: جاوید ہاشمی

ملتان (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت کو جس قدر نقصان پانچ سالوں میں پہنچایا گیا ہے موجودہ حکمرانوں نے وہ کام صرف چار ماہ میں کر کے دکھا دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بجلی کی کمپنیوں کو 5 کھرب روپے کی یکمشت ادائیگی نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا ہے جس کے باعث آنیوالے مہنگائی کے طوفان نے عوام کو اپنی لپیٹ میں جکڑ لیا ہے جبکہ مذکورہ کمپنیوں نے حکومت سے صرف ایک کھرب کی ڈیمانڈ کی تھی اور اب حکمران اس ضمن میں وضاحت سے بھی گریزاں نظر آتے ہیں کہ ملکی معیشت کو دھچکا دینے کا پس منظر کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن