اوکاڑہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ گولی لگنے سے 10سالہ بچہ جاں بحق
اوکاڑہ (نامہ نگار) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 10سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چک نمبر 34ٹو۔ ایل میں ابرار حسین کے ہاں شادی کی تقریب ہو رہی تھی جہاں اہل گائوں نے اچانک ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دس سالہ علی حسن اور اکمل طاہر شدید زخمی ہو گئے جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 10سالہ علی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔