• news

جرمنی:بھوک ہڑتال پر بیٹھے پناہ کے متلاشی 20 افراد کی حالت تشویشناک

برلن (آن لائن)جرمن دارالحکومت برلن کے تاریخی مقام برانڈن برگرگیٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ کے متلاشی 20 افراد کی حالت سنگین تر ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر ان کا معائنہ مختصر وقفوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جرمن پروٹسٹنٹ چرچ کے صوبائی بشپ مارکوس ڈرؤگے نے پناہ کے متلاشی ان افراد سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حالت تشویش ناک ہو چْکی ہے۔ ان پناہ گزینوں کا جرمن حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ انہیں سیاسی پناہ کے ساتھ قیام کی مناسب جگہ فراہم کرے۔ وفاقی جرمن اداروں نے مطالبات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں فیصلہ متعلقہ ادارے باقاعدہ قانونی کارروائی کے بعد ہی کریں گے۔ دریں اثناء برلن پولیس نے کہا ہے کہ اگر بھوک ہڑتال کرنے والے ان افراد کی حالت مزید خراب ہوئی تو 20 افراد پر مشتمل اس گروپ کی خود کْشی کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن