پیپلز پارٹی کے جیالے حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے:اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کیلئے سچائی کا سامنا کرنا آسان نہیں، ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے جانثار جیالے حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ قومی مفاہمت کے علمبردار اور سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے خواہاں ہیں۔