محرم الحرام میں ضلع قصور میں 711 مجالس اور دیگر پروگرام ہوں گے: ڈی پی او
قصور (نامہ نگار) ڈی پی او قصور محمد سلیم نے بتایا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ قصور میں کل 711 مجالس، ذوالجناح، علم، جھولا، مہندی، زیارت، تعزیہ اور تابوت کے پروگرام منعقد ہوں گے جن میں 116 پروگرام لائسنسی جبکہ 595 پروگرام روایتی ہیں۔ جن کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کے قریب کسی قسم کی پارکنگ نہیں ہونے دی جائے گی۔ منتظمین مجالس آنے والے زائرین کو رضاکار مرد و عورت کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔