• news

والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ جواں سال لڑکی کا اقدام خود کشی

والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ جواں سال لڑکی کا اقدام خود کشی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھانے والی دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ بٹرانوالی رہائشی 24 سالہ (ف) نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہریلی گولیاں کھالیں جسے حالت غیر ہوجانے کے باعث اس کے ورثاءنے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اقدام خودکشی کرنے والی دوشیزہ کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن