• news

نوسرباز خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر نقدی لے گئے

نوسرباز خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر نقدی لے گئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے کے باعث بیہوش ہوجانے والی خاتون کو ہسپتال داخل کروادیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ واپڈا ٹاﺅن کے قریب سڑک کنارے بیہوشی کے عالم میں پڑی خاتون کے پاس تین سالہ بیٹی بیٹھی رو رہی تھی جنہیں دیکھ کر جمع ہونے والے لوگوں نے خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہپستال منتقل کیا جبکہ خاتون کا نام نذیراں بی بی بیان کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسے نوسربازوں نے باتوں میں لگانے کے بعد نشہ آور چیز کھلا دی تھی جس کے کھانے کے باعث وہ بیہوش ہوگئی اور اس دوران نوسرباز اس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے پیسے لے کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن