چارہ کاٹنے سے منع کرنے پر ایک شخص کو زخمی کر دیا
چارہ کاٹنے سے منع کرنے پر ایک شخص کو زخمی کر دیا
گکھڑمنڈی (نامہ نگار) چار افراد نے کھیت سے چارہ کاٹنے سے منع کرنے پر ایک شخص کو سوٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا نواحی گاﺅں کوٹلی سائیاں کے ضیغم نصیر باجوہ کے کھیت سے ابوبکر، بلال، عتیق اور عابد چوری چارہ کاٹ رہے تھے منع کرنے پر مذکورہ افراد طیش میں آ گئے اور انہوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے ضیغم نصیر کو شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ گکھڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔