بیگناہوں کو قتل، مساجد، مزارات پر حملے کرنیوالے مسلمان نہیں ہیں: حسین علی شاہ
بیگناہوں کو قتل، مساجد، مزارات پر حملے کرنیوالے مسلمان نہیں ہیں: حسین علی شاہ
فاروق آباد (نامہ نگار) ترہون سیداں سے تعلق رکھنے والے معروف پیر، گدی نشین اور پیر سید بشیر حسین شاہ مرحوم کے صاحبزادے پیر سید حسین علی شاہ نے کہا ہے کہ اولیا کرام کے مزارات سے علم و تصوف کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں۔ برصغیر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں صوفیا اور اولیا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے بلکہ اسلام پھیلانے کا سہرا اولیا کرام کے سر ہے۔ انہوں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا درس دینے والا مذہب ہے بلکہ اقلیتوں کو جس قدر دین اسلام نے تحفظ دیا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا بیگناہوں کا قتل عام، مساجد اور مزارات پر حملے کرنے والے اسلام دشمن ہیں۔ وہ ہرگز مسلمان یا انسان نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ان کا تعلق انسانیت سے ہے۔ اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات سے دائمی امن قائم ہو سکتا ہے تو اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔