• news

بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں: سلطان سرور گولڈن

بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں: سلطان سرور گولڈن

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) یونین کونسل نمبر 58 نور پور ماچھیکے میں چیئرمین کے امیدوار سلطان سرور گولڈن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت کا اصل حسن نکھر کر سامنے آئے گا اور افسر شاہی کا خاتمہ ہو گا عوام کے پاس ان کے اصل اختیارات واپس لانے کا وقت آ گیا ہے جس پر کئی سالوں سے نوکر شاہی نے قبضہ کر رکھا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماچھیکے نور پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین کے امیدوار سید سعید شاہ، اکبر علی پنوں، ڈاکٹر منظور مغل، ماسٹر صادق، افضل اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔ نور پور کے لوگوں نے سلطان سرور گولڈن او ر سید سعید شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دیگر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر جماعتی انتخابات سے ہر شخص کو حق حاصل ہو جائے گا کہ وہ الیکشن میں حصہ لے اس سے سیاسی جماعتوں کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں عوام کی فلاح و بہبود کے بہت سے منصوبے موجود ہیں۔ کامیاب ہونے کے بعد علاقہ کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن