صنعتی مزدوروں اور ان کے زیر کفالت افراد کو طبی سہولتیں اور مالی فوائد بروقت فراہم کئے جا رہے ہیں: ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی
صنعتی مزدوروں اور ان کے زیر کفالت افراد کو طبی سہولتیں اور مالی فوائد بروقت فراہم کئے جا رہے ہیں: ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیکرٹری لیبر پنجاب کیپٹن (ر) محمد یوسف اور کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی خواجہ فرحان عزیز کی ہدایات پرصنعتی کارکنان اوران کے زیر کفالت افرادکو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مالی فوائدکی بروقت فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی گوجرانوالہ بابر عباس خان نے مزدوروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عیدکے موقع پر اعلی حکا م کی زیرنگرانی سوشل سیکورٹی ہسپتال گوجرانوالہ میںزیر علاج مریضوں کی عیادت کی گئی ہے اور انہیں تحائف تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکورٹی گوجر انوالہ ڈاکٹر حافظ مقصود احمد‘ ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر طارق یوسف‘ ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طیب سرور ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر محمدیوسف بھٹی بھی موجود تھے۔