عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے: عصمت اللہ
عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے: عصمت اللہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنما اور انتظامیہ جامعہ محمدیہ کے امیر عصمت اللہ پہلوان نے کہا کہ سکیورٹی اداروںکو تنقید کا نشانہ بنانے والے حقائق و واقعات کی دنیا سے کوسوں دور ہیں۔ان کا مقصد سیکیورٹی اداروں پر بلا جواز تنقید کرکے عوام میں خوف وہراس کی فضا پیدا کرنا ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے قانون کے سخت شکنجے میں ہوںگے اور اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہوں گے۔ حاجی عصمت اللہ پہلوان نے کہا کہ جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی اور امن قائم نہ ہو ملک ترقی اور خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ ترقی اور خوشحالی سے غربت وافلاس اور ناخواندگی دور ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث عوامی مفاد میں کئے گئے نواز شریف کے تمام اقدامات کی حمایت کرتی رہے گی۔