حافظ آباد اور نواح میں منشیات فروشی عروج پر، پولیس کی پراسرار خاموشی
حافظ آباد اور نواح میں منشیات فروشی عروج پر، پولیس کی پراسرار خاموشی
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد کے علاقہ چوکی سولنگیں اعوان اور گرد نواح کے درجنوں دیہات منشیات فروشوں کا گڑھ بننے سے نوجوان تیزی سے منشیات کے عادی بننے لگے۔سرعام منشیات فروشی کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق سولنگیں اعوان، پریم کوٹ، نواں، جہانیاں ، ونگے،ٹھٹھہ جوہدہ ، ممنا سمیت درجنوں دیہات میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا جس سے نوجوان منشیات کے عادی بننے لگے۔اہل علاقہ نے پولیس کے ارباب اختیار سے منشیات فروشوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے کچھ اہلکار مبینہ طور پر اس مذموم دھندے میں ملوث ہیں نہ صرف ایسے پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے جو منشیات فروشی میں امدادی قوت کی حیثیت سے مدد دیتے ہیں بلکہ منشیات فرشوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔