• news

سیز فائر کا معاملہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز پر چھوڑ دیا گیا ہے: بھارت

سیز فائر کا معاملہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز پر چھوڑ دیا گیا ہے: بھارت

ماسکو نئی دہلی (اے پی اے) بھارت نے کہا ہے کہ وہ ایل او سی پر سیز فائر کے معاہدے کی پابندی کے حوالے سے پاکستان کی سنجیدگی کا جائزہ لے گا، یہ معاملہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز پر چھوڑ دیا گیا ہے، دونوں ہاٹ لائن پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بھارتی حکام کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ ماسکو پہنچ رہے ہیں اور اس موقع پر ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی بہتری کے لیے پاکستان کی سنجیدگی اور اس کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔ فی الحال یہ معاملہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز پر چھوڑ دیاہے کہ وہ امن بحال کریں۔
بھارت/سیزفائر معاملہ

ای پیپر-دی نیشن