• news

پاکستان کو دہشت گردی کےخلاف ڈیڑھ ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا، افغانستان سے انخلا میں تعاون چاہئے، ڈیمپسی

پاکستان کو دہشت گردی کےخلاف ڈیڑھ ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا، افغانستان سے انخلا میں تعاون چاہئے، ڈیمپسی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نوازشریف نے امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈیمپسی سے سٹرٹیجک پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل ڈیمپسی نے کہا افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا پر پاکستان کا تعاون اہم ہو گا۔ ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ جنرل ڈیمپسی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی افواج کے افغانستان سے محفوظ انخلا میں پاکستان کا تعاون درکار ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس سے ملاقات کی۔ پاکستان امریکہ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان میں طالبان کے ساتھ شروع مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کچلنے کے لئے قوانین سخت بنا رہے ہیں، سوئس رائس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوشش کو سراہتے ہیں۔
نوازشریف / ڈیمپسی

ای پیپر-دی نیشن