نوازشریف کی اوباما سے کل ملاقات ہوگیامریکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے مدد طلب کریگا
نوازشریف کی اوباما سے کل ملاقات ہوگیامریکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے مدد طلب کریگا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر اوباما کے درمیان ملاقات کل ہوگی جس میں امریکہ کابل اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کےلئے پاکستان سے مدد طلب کریگا، ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سینئر امریکی افسر نے بتایا کہ دونوں رہنما¶ں کے درمیان ملاقات کے دوران تجارت‘ اقتصادی ترقی‘ علاقائی استحکام اور انتہاپسندی کیخلاف جنگ سمیت پاکستان امریکہ تعلقات کا جائزہ لیا جائیگا۔ وزیراعظم امریکی صدر کے ساتھ ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے جو دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کا ایک حصہ ہیں۔ سینئر امریکی افسر نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں امریکی صدر بارک اوباما کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈرون حملوں کو کم کیا جائیگا۔ تنازعہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف واشنگٹن میں امریکی ٹریڈ یونین کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔ امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سوسن رائس سے اہم ملاقات ہو گی۔
نواز/ اوباما