یکم نومبر سے پٹرول 3 روپے 50 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 50 پیسے سستا ہونے کا امکان، سمری تیار
یکم نومبر سے پٹرول 3 روپے 50 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 50 پیسے سستا ہونے کا امکان، سمری تیار
اسلام آباد (اے این این) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً ایک سے چار روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری تیار کر لی۔ پٹرول 3 روپے50 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 50پیسے سستا ہونے کا امکان، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 90 پیسے اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں قیمتوں میں نمایاں کمی کی سمری تیار کر لی ہے جو جلد وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی جائے گی۔ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے50پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں30 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن 31 اکتوبرکو جاری ہو گا۔