نئی دہلی : کمانڈر کانفرنس میں کیرن سیکٹر آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا‘ بھارتی فوج کسی عسکریت پسند کی لاش تک نہ دکھا سکی
نئی دہلی : کمانڈر کانفرنس میں کیرن سیکٹر آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا‘ بھارتی فوج کسی عسکریت پسند کی لاش تک نہ دکھا سکی
سرینگر، نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی وزارتِ دفاع مےں گزشتہ روز 4 روزہ فوجی کمانڈر کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔ کانفرنس کے موقع پر مقبوضہ کشمےر مےں لائن آف کنٹرول کے کےرن سےکٹر مےں 3سے 8اکتوبر تک جاری رہنے والے بھارتی فوج کے جعلی فوجی آپرےشن کا بھانڈا پھوٹ گےا ہے ۔ آپرےشن مےں 12 عسکرےت پسندوں کو مارنے کا دعوی کےا گےا تھا تاہم ثبوت کے لےے بھارتی فوج کے پاس کوئی لاش موجود نہےں ہے۔ رےاستی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے آپریشن ختم کرنے کے 15روز بعد یہ پورا معاملہ شک کے دائرے میں آگیا ہے کیونکہ اس بات کے سوالات ابھر رہے ہیں کہ بالآخر یہاں اصل معاملہ کیا تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے 8اکتوبر کو آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیاگیا لیکن اس کے بعد بھی 5روز تک آپریشن جاری رہا اور آخر میں بی ایس ایف اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم ان 3مقامات تک پہنچنے میںکامیاب ہوئی جو شالہ بٹھو علاقے میں واقع ہیں اور جسے لائن آف کنٹرول کے نزدیک کہا جارہا ہے۔مرکزی اور ریاستی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کیرن میں تصادم آرائی کے حوالے سے جو حتمی رپورٹ پیش کی گئی ہے اس میں فوج کے بیانات پر سوالیہ لگ گیاہے۔ تاہم فوج نے تمام شبہات کو ختم کرتے ہوئے استدال پیش کیاہے کہ ان کے جوان لائن آف کنٹرول پر مضبوط پوزیشن میں تھے اور وہ ہر وقت جھڑپ کے دوران اپنی پوسٹوں پر پہنچتے تھے۔ فوج کے اس دعوے کہ جھڑپ کے دوران8جنگجوﺅں کو دراندازی کی کوشش میں ہلاک کیاگیا فوجی یونٹوں کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کچھ اور ہی کہا گیا ہے۔ جوایف آئی آر درج کئے گئے ان میں جہاں ہلاکتیں دکھائی گئیں ہیں وہ شالہ بٹھو گاﺅں سے بہت دور ہے۔
بھارتی بھانڈہ