قتل کے مقدمات، مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سہیل شوکت بٹ کے وارنٹ گرفتاری معطل
قتل کے مقدمات، مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سہیل شوکت بٹ کے وارنٹ گرفتاری معطل
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قتل کے مقدمات میں ملوث مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے گئے۔ تین سیشن عدالتوں میں زیرسماعت سات افراد کے قتل کے تین مختلف مقدمات میں ملوث رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کے وارنٹ گرفتاری ملزم کی جانب سے نئے ضمانتی مچلکے داخل کروانے پر ختم کرکے 29 اور 30 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی گئی۔ تینوں عدالتوں نے ملزم سہیل شوکت بٹ کی غیرحاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے جس پر گزشتہ روز ملزم رکن قومی اسمبلی سخت سکیورٹی میں سیشن کورٹ پہنچے اور اپنے وکیل کے ساتھ تینوں عدالتوں میں پیش ہوئے اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالتوں کو بتایا کہ ملزم رکن قومی اسمبلی ہے اور خاندانی و سیاسی مخالفت پر ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں جن میں ملزم ضمانت پر رہا ہے تاہم قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے باعث حکومتی ذمہ داریوں میں مصروف رہنے کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہ ہوسکا لہٰذا استدعا ہے کہ اس کے وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔
وارنٹ معطل