• news

دبئی کی وکٹ پر سپنرز کا کردار اہم ہو گا : سہیل تنویر

لاہور (کامرس رپورٹر) قومی ون ڈے ٹیم میں شامل آل را¶نڈر سہیل تنویر نے کہا کہ دبئی کی وکٹ پر سپنرز کا کردار اہم ہوگا۔ تربیتی کیمپ کے پہلے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں دو گیندوں کے استعمال کی وجہ سے ریورس سوئنگ کا رول کم ہوگیا تاہم جو باﺅلر ورائٹی دکھائے گا اس کو کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل چاروں بائیں ہاتھ کے باﺅلرز سے کوئی فرق نہیں پڑتا سب کے پاس مختلف ورائٹی ہے۔ عرفان کو باﺅنس، وہاب ریاض کو سپیڈ جبکہ مجھے اور جنید خان کو سوئنگ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن