موسم میں قدرے تبدیلی آنے کے باوجود بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ تک برقرار
لاہور (آئی این پی) موسم میں قدرے تبدیلی آنے کے باوجود ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال جاری‘ شارٹ فال 2200 میگا واٹ تک برقرار رہا‘ بجلی کی طلب 13ہزار 200 میگا واٹ جبکہ رسد 11ہزار میگا واٹ ہے۔ پیر کو این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ تک پہنچ گیا ملک بھر میں آئی پی پیز ذرائع سے 5 ہزار 540 میگا واٹ‘ ہائیڈل ذرائع سے 3ہزار 600 میگا واٹ جبکہ تھرمل ذرائع سے 1860 میگا واٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ ملک بھر میں بجلی کی کل طلب 13ہزار 200میگاواٹ جبکہ رسد 11ہزار میگا واٹ ہے۔