جے سالک کی ڈرون حملوں کے خلاف مسلسل تین گھنٹے تک برہنہ پا واک
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم پاکستان کی صدر اوباما سے ملاقات کے موقع پر کنونیئر ورلڈ مائنوریٹیز الائنس، سابق وفاقی وزیر اور نوبل پیس پرائز کیلئے نامزد امیدوار مسٹر جولیس سالک نے پریس کلب سے ڈی چوک تک تنہا مسلسل تین گھنٹے تک برہنہ پا توجہ دلاؤ واک کی جو 3 بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے اختتام پذیر ہوئی۔ وہ سیاہ لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔ اس کا مقصد امریکی صدر بارک اوباما سے درون حملے روکنے کی یقین دہانی حاصل کرنا تھا۔