• news

بے نظیر کیس کا ازسر نو ٹرائل، آج چار ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند کئے جائینگے

راولپنڈی (اے پی پی)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بے نظیر بھٹو کیس کے از سر نو شروع ہونے والے ٹرائل کے لئے آج(منگل) کو سانحہ لیاقت باغ میں جابحق ہونے والوں کا پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد دینے والی 2لیڈی ڈاکٹروں سمیت4  ڈاکٹروں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کریگی۔انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف جو اس کیس میں ملزم نامزد ہیں کی گرفتاری کے بعد بے نظیر بھٹو قتل کیس کا از سر نو ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے گذشتہ سماعت کے موقع پر ہولی فیملی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹروں ڈاکٹر حنا بخاری اور ڈاکٹر ردا خان ‘  اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر قاسم اور ڈاکٹر اشرف کو شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے سمن جاری کیے تھے اور استغاثہ (ایف آئی اے ) کو حکم دیا تھا کہ ان چاروں گواہان کو آئندہ پیشی پر عدالت پیش کر کے فریقین کے وکلاء کی موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کرائیں ‘ان ڈاکٹروں کی جانب سے سانحہ لیاقت باغ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے حوالے سے شہادتیں ریکارد ہونے پر فریقین کے وکلاء ان ڈاکٹروں پر  جرح کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن