بلدیاتی انتخابات: تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمشن کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (ثناء نیوز) بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمشن کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ چاروں صوبوں کے سیکرٹریز بلدیات، چیئرمین نادرا اور ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے صوبے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں حکمت عملی سے آگاہ کریں گے اور الیکشن کمشن کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کرینگے۔