مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف مزید 11 درخواستیں الیکشن ٹربیونل کو بھیج دیں : الیکشن کمشن سندھ
مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف مزید 11 درخواستیں الیکشن ٹربیونل کو بھیج دیں : الیکشن کمشن سندھ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن سندھ کا کہنا ہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی پر مزید 11 درخواستیں سماعت کیلئے بھیج دی گئیں۔ درخواستیں الیکشن ٹربیونل کراچی کو سماعت کیلئے بھیجی گئیں۔ دس درخواستیں جماعت اسلامی اور ایک تحرکی انصاف نے دائر کی۔ الیکشن ٹربیونل کراچی میں دائر مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی درخواستوں کی تعداد 26 ہو گئی۔
الیکشن کمشن سندھ