سعودی حکومت سفارشات پر عملدرآمد میں ناکام،تشدد میں اضافہ ہوا:ایمنسٹی
سعودی حکومت سفارشات پر عملدرآمد میں ناکام،تشدد میں اضافہ ہوا:ایمنسٹی
لندن(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اقوام متحدہ کی سفارشات پر عملدرآمد میں ناکام رہی ہے اور وہاں جبر و استحصال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اقوام متحدہ سے وعدے وفا نہ ہوئے،گزشتہ چار سالوں میں کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے۔یہ بات ایمنسٹی نے اپنے ایک ایسے بیان میں کہی ہے جو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے ایک اجلاس سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں ایمنسٹی نے سعودی عرب میں گزشتہ چار سال کے دوران ہیومن رائٹس کے شعبے میں نظر آنیوالی ابتری پر تنقید کی ہے۔