کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر ندامت ہے: سیکرٹری دفاع نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) سیکرٹری دفاع آصف یاسین نے عدالتی حکم کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری دفاع کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ سیکرٹری دفاع نے توہین عدالت نوٹس کا جواب داخل کراتے ہوئے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر ندامت کا اِظہار کیا اور عدالت سے معافی مانگ لی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی۔