ٹرینوں کے کرایوں میں 41 فیصد تک کمی پر عملدرآمد شروع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ریلوے انتظامیہ نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کے اعلان پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی سے قبل مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 7 سے 41 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن گذشتہ روز جاری کر دیا گیا۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق 31 دسمبر 2013ءتک ہو گا جس کے بعد آئندہ کا فیصلہ کیا جائےگا۔ خواجہ سعد رفیق کی طرف سے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری مرتبہ کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس ذرائع سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔