چارہ سکینڈل: بھارتی لوک سبھا نے لالو پرشاد، جگدش شرما کو نااہل قرار دیدیا
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی لوک سبھا نے لالو پرشاد یادیو کو نااہل قرار دیدیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق چارہ سکینڈل کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ بہار و سابق وزیر ریلوے لالو پرشاد کو نااہل قرار دیدیا گیا۔ لالو پرشاد کے ساتھ لوک سبھا کے جگدش شرما کو بھی نااہل قرار دیدیا گیا۔