جنرل کیانی ریٹائرمنٹ سے قبل مختلف گیریژنز کے دورے کریں گے پروگراموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے
راولپنڈی(اے این این) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ریٹائرمنٹ سے قبل مختلف گیریژنز کے دورے کریں گے۔ پروگرامز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی مختلف گیریژنز کے الوداعی دورے کرینگے جن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی روایات کے مطابق آرمی چیف ریٹائرمنٹ سے پہلے مختلف فارمیشنزاور گیریژنز کا دورہ کرتے ہیں۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے الوداعی دوروں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ نئے آرمی کی چیف کی تقرری کے اعلان کے ساتھ ہی جنرل اشفاق پرویز کیانی ان دوروں کا آغاز کریں گے۔ وہ ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ بھی کریں گے جبکہ بطور آرمی چیف نومبر میں آخری کور کمانڈز کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔