• news

وزیراعظم بنی تو بھارت سے تعلقات کو مضبوط بناوں گی: ملالہ یوسف زئی

لندن (این این آئی) سوات میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنی تو بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بناﺅں گی، سوات میں ہونے والے واقعے کو بھول چکی ہوں۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بارے میں بتایا کہ حملہ آور نے ڈرائیور سے پوچھا کہ ملالہ کون ہے جس کے بعد بس میں سوار تمام لڑکیاں میری جانب دیکھنے لگیں، حملہ آور نے مجھے تین گولیاں ماریں،ِایک گولی سر کے بائیں حصے اور ایک بازوکو چھوکر گزر گئی، ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ جب برمنگھم ہسپتال میں آنکھیں کھولیں تو معلوم ہوا کہ اپنے ملک میں نہیں ہوں، خود کو زندہ پانے پر اللہ کا شکر ادا کیا، جب ہوش آیا تو ڈاکٹر سے کہا میرے والد کو بلاﺅ، انہوں نے اپنے والد سے کہا کہ آتے ہوئے میری فزکس کی کتاب بھی لے آنا، اسوقت مجھے کوئی خوف نہیں تھا، سوات میں ہونے والے واقعے کو بھول چکی ہوں۔ 

ای پیپر-دی نیشن