• news

این اے 71 میانوالی: دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) این اے 71 میانوالی کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔ تحریک انصاف کی درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کی۔ تحریک انصاف کے ملک وحید نے این اے 71 میں دھاندلی سے متعلق درخواست دی تھی۔ عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے عبیداللہ شادی خیل کامیاب ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن