• news

بیرونی قوتیں اسلام میں انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والوں کو روس کو کمزور کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہیں: پیوٹن

ماسکو (اے ایف پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے بیرونی قوتیں اسلام میں انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والوں کو روس کو کمزور کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ وہ یہاں ایسی مذہبی ریاست بنانا چاہتی ہیں جس پر باہر سے حکومت کریں۔ اوفا شہر میں مسلمان مذہبی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا مغرب اور اسلامی دنیا میں تنائو عروج پر ہے کوئی اسے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انکا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نو مسلم خاتون کے بس پر خودکش حملے میں 6افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن