وزیراعلی بلوچستان کی اے پی سی کیلئے کوششیں تیز، عطا مینگل، براہمداغ اور حیربیار سے بھی رابطہ کرینگے: ذرائع
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے نومبر میں اے پی سی بلانے کیلئے سیاستدانوں اور ناراض بلوچوں سے رابطوں کی کوششیں تیز کردیں۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جلد ہی بلوچستان کے سابق وزیراعلی اور بزرگ سیاستدان سردارعطا اللہ مینگل اور بیرون ملک میں ناراض بلوچ براہمداغ بگٹی اور حیربیار بگٹی سے بھی جلد رابطہ قائم کرینگے۔ وزیراعلی بلوچستان جلد ہی بیرون ملک جائینگے اور براہمداغ بگٹی اور حیربیار بگٹی سے ملاقات بھی کرینگے۔