حقانی نیٹ ورک کو رقم منتقل کرنے کے الزام میں افغان تاجر سے پوچھ گچھ
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے افغان تاجر کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے حقانی نیٹ ورک کو کئی ملین ڈالر منتقل کرنے پر گرفتار کر کے تحقیقات شرو ع کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں تعمیراتی ٹھیکوں کے ذریعے کروڑپتی بن جانے والے افغان بزنس مین حاجی خلیل زدران کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے مختلف طریقوں سے یہ سرمایہ عسکریت پسند گروہ کو منتقل کیا تھا۔