• news

کیرن سیکٹر کی صورتحال، بھارتی وزیر دفاع نے آرمی چیف کو بریفنگ کیلئے بلا لیا

 نئی دہلی (ثناءنیوز)بھارتی وزیر دفاع انتھونی نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ کو پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق وزارتِ دفاع کو بریفنگ دینے کے لیے اچانک طلب کرلیا۔ منموہن سنگھ نے کیرن میںبھارتی فوج کے آپریشن پر وزارت دفاع سے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن