افغانستان کی مختلف جیلوں میں 265 پاکستانی قید ہیں
کراچی (خصوصی رپورٹ) افغانستان کی مختلف جیلوں میں 265 پاکستانی قیدی ہیں۔ اُمت کے مطابق بیشتر کو پل چرخی میں رکھا گیا ہے اور سخت اذیتیں دی جاتی ہیں جبکہ افغان حکومت نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ مولانا گل نصیب نے بتایا افغان صدر کرزئی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں ان قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔