اپوزیشن لیڈر بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ،بابر غوری نے تجویز دی :شیخ رشید
لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کی خواہش کا از خود اظہار نہیں کیا بلکہ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے اسکی تجویز دی ہے ‘ عمران خان سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات‘ طالبان سے مذاکرات‘ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا لیکن اس معاملے پرکوئی بات نہیں ہوئی ۔