کراچی: شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی، بچے، خواتین بیہوش،فائرنگ‘ بھگدڑ
کراچی: شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی، بچے، خواتین بیہوش،فائرنگ‘ بھگدڑ
کراچی (نوائے وقت نیوز) گلشن اقبال میں ڈالمیا روڈ پر واقع شاپنگ سنٹر میں آگ لگ گئی۔ آگ کے باعث دھوئیں سے کئی بچے اور خواتین بے ہوش ہو گئے۔ جوتوں کے گودام میں لگنے والی آگ نے دوسری دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لوگوں کو منتشر کرنے کےلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ہوائی فائرنگ کی۔ شاپنگ سنٹر کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق کچھ افراد نے دکانوں کے شیشے توڑ کر سامان لوٹنے کی کوشش کی۔ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کےلئے لائی گئی کرین خراب ہوگئی۔ پولیس کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیا۔
کراچی/آتشزدگی