• news

اسلام آباد: بھتہ خوری کے دوملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ،دونوں گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد کی سبزی منڈی میں بھتہ خوری کے دو ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردی گئیں، جس کے بعد اْنہیں گرفتار کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کیں۔ ملزمان صفدر صدیق اور طارق صدیق سبزی منڈی سے بھتہ وصولی کے مقدمے میں نامزد ملزمان ہیں۔دونوں ملزمان نے مقدمے میں عبوری ضمانتیں کرارکھی تھیں جو خصوصی عدالت میں منسوخ کردی گئیں۔ ضمانتیں منسوخ ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن