• news

بھتہ خوری کیس ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سے 28اکتوبر تک جواب طلب کرلیا

 اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھتہ خوری کے خلاف کیس میں پولیس سے 28اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ کیا سی ڈی اے نے سبزی منڈی کو بھتہ خوروں سے پاک کردیا ہے؟ اس پر وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ سبزی منڈی میں بھتہ خوروں کے خلاف کام کرنا پولیس کا کام ہے۔ وکیل سی ڈی اے نے بتایا کہ ممبر ایڈمن سی ڈی اے کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ایس ایچ او سبزی منڈی نے عدالت میں بیان دیا کہ 2ملزمان گرفتار کئے گئے عدالت نے بھتہ خوری کے خاتمے سے متعلق پولیس سے 28اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن