• news

اسلام آباد: ڈرون حملوں کیخلاف جے سالک کا منہ کالا کر کے احتجاج

اسلام آباد (اے پی پی) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر جے سالک نے چہرے پر سیاہ رنگ مل کر ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بدھ کو جے سالک نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کے موقع پر 1901ء سے 2013ء تک کی نوبل انعام یافتہ شخصیات کی تصاویر  بھی بینرز پر آویزاں کر رکھی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے دعویداروں کے منہ پر امریکی ڈرون حملے طمانچہ ہیں اور بے گناہ انسانیت کو نشانہ بنانے کے مترادف ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں جے سالک کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ساتھ تھیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن