• news

عبدالرشید غازی قتل کیس، مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آ باد(آئی این پی ) ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد واجد علی خان نے مولانا عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سیشن جج واجد علی خان نے مولانا عبدالرشید غازی قتل کیس کی گذشتہ روز سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے نئے وکیل نے عدالت پیش ہو کر استدعا کی کہ وہ کچھ تحریری مواد عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے وقت دیا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے درخواست ضمانت ان کے وکیل الیاس صدیقی نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر کی کیس میں گرفتاری بلاجواز ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن