مسلم لیگ (ن) ڈرون حملے بند کرانے دہشت گردی سمیت مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کرے : اعتزاز احسن
مسلم لیگ (ن) ڈرون حملے بند کرانے دہشت گردی سمیت مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کرے : اعتزاز احسن
لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ڈرون حملے بند کروانے، دہشت گردی اور دیگر مسائل کے حل کا وعدہ پوراکرے‘ چار ماہ میں حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے ۔ملکی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور اداروںکو مضبوط کرنے کےلئے اپنا کردارادا کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تمام مسائل حل اور جمہوریت مزید مضبوط ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کی چار ماہ کی کارکردگی زیرو ہے ۔
اعتزاز احسن