بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کیلئے سہولتوں کا کیس، سول ایوی ایشن او پی ایف سے رپورٹ طلب
بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کیلئے سہولتوں کا کیس، سول ایوی ایشن او پی ایف سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مقدمے میں سول ایوی ایشن، او پی ایف اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 7 دن کیلئے ملتوی کردی ہے۔ ایڈیشنل جنرل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سول ایوی ایشن کے ایئرپورٹ منیجر ایاز جدون، لیگل ایڈوائزر عبدالرحمن عباسی، ڈائریکٹر او پی ایف محمد یار بٹر اور لاءآفیسرز کے ساتھ میٹنگ کرلی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے طریقہ کار جلد وضع کرلیا جائیگا۔ رپورٹ پٹیشن کی صورت میںعدالت میںجمع کروانا چاہتے ہیں۔
سہولیات کیس