مرکنٹائل ایکسچینج میں 7 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
مرکنٹائل ایکسچینج میں 7 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 36417 لاٹ کے سودے 7 ارب 84 کروڑ 4 لاکھ 98 ہزار 6 سو 16 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چینی، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی سونا، پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور چاول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 96.78 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 22.52 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1330.4 ڈالر، 10 گرام سونا کی قیمت 45602 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 54602 روپے، 100 کلو چاول اری6 کی قیمت 3270 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4487 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 48.67 روپے، ایک پاونڈ کپاس کی قیمت 82.76 سینٹ اور 100 کلوگندم کی قیمت 3576 روپے پر بند ہوئی۔